صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 20 برسوں میں یہ کسی بھی پاکستانی صدر کا پہلا دورہ جرمنی ہوگا۔صدر مملکت کو دورے کی دعوت جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے دی تھی، صدر آصف علی زرداری جرمن صدر سے ملاقات کریں گے، جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے بھی ملاقات ہوگی۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی میزبان ملک کے تجارتی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی، جن میں باہمی دل چسپی کے امور، علاقائی اور عالمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات میں اکتوبر 2026 کے دوران خاصی سفارتی سرگرمی دیکھنے میں آئی ہے، اس سال دونوں ملک اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ برلن میں پاکستانی سفیر سلمان شریف نے جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کی تھیں۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، توانائی اور سبز معیشت میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ جرمن صدر نے پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے اسی ہفتے متوقع سرکاری دورے کا خیر مقدم بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *