اردو نیوز اپڈیٹس

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پانی کی قلت کو ایک سنگین مسئلہ قرار فوری اقدامات پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پانی کی قلت کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے صدر مملکت نے ارتھ آور اور عالمی یوم آب کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان توانائی کے تحفظ ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے ارتھ آور کے دوران غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے محتاط استعمال اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے عزم کی علامت ہے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور توانائی کے بحران کی وجہ سے معیشت اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے بجلی اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دینا ناگزیر ہے بجلی اور ایندھن کی بچت کے لیے توانائی مؤثر آلات کے استعمال اور پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اس سال ارتھ آور عالمی یوم آب کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور پاکستان میں پانی کی قلت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے اس بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں تاکہ عوام کو پینے کا صاف اور محفوظ پانی فراہم کیا جا سکے ملک میں موسمیاتی تبدیلی اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے اثرات واضح ہیں اس لیے پانی کے ذخائر کے تحفظ اور زراعت میں جدید اور پائیدار طریقوں کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم آب پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آبی وسائل کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا سندھ طاس معاہدے کا مؤثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے گلیشیئرز کے تحفظ اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے پانی زندگی کے لیے بنیادی عنصر ہے جو ہماری معیشت ماحول اور خوراک کے نظام کا اہم حصہ ہے مگر یہ وسیلہ شدید دباؤ میں ہے دنیا کی تقریباً نصف آبادی سال کے کچھ مہینوں میں پانی کی قلت کا سامنا کرتی ہے جبکہ اربوں افراد کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں پانی کی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور ہماری آبی زمینیں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں یہ ایک عالمی بحران ہے جس سے نمٹنے کے لیے فوری اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں وزیراعظم نے کہا کہ ان مسائل پر قابو پانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی پانی کے وسائل کو محفوظ بنانے اور آبی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ ملک کو آبی بحران سے بچایا جا سکے

Faisal Bukhari

Recent Posts

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…

4 hours ago

دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…

4 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر دراصل افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…

4 hours ago

بندوق اٹھانے والوں سے بے رحمانہ طریقے سے نمٹنا چاہیے وزیراعلی بلوچستان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…

4 hours ago

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…

4 hours ago

نیب کی 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…

4 hours ago