اردو نیوز اپڈیٹس

صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النیہان کے دورہِ پاکستان کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان جمعہ کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے۔ پاکستان پہچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔پاکستان میں شیخ محمد بن زید النیہان کے دورے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ صدر پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ، خطے میں امن و سلامتی اور دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور خطے میں مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ملاقاتوں اور مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا. جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور مستقبل کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

9 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

9 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

9 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

9 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

9 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

9 hours ago