صومالی قزاقوں نے پاکستانیوں اور جہاز کی رہائی کے لیے 3 ملین امریکی ڈالر کی ڈیمانڈ رکھ دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
صومالی قزاقوں نے پاکستانیوں اور جہاز کی رہائی کے لیے 3 ملین (30 لاکھ) امریکی ڈالر کی ڈیمانڈ رکھ دی۔تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے بحری جہاز اور اس پر سوار پاکستانی شہریوں کی رہائی کے معاملے میں ایک سنسنی خیز پیش رفت سامنے آئی ۔بحری قزاقوں نے پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر اپنے مطالبات پیش کر دیے ہیں، ہائی جیک کیے گئے بحری جہاز پر موجود قزاقوں کے سربراہ نے پاکستان کے معروف انسانی حقوق کے رہنما اور انصار برنی ٹرسٹ کے سربراہ انصار برنی سے براہِ راست رابطہ کیا۔قزاقوں کے سرغنہ نے ایک تحریری پیغام (میسج) کے ذریعے اپنے مطالبات انصار برنی تک پہنچائے ہیں۔انصار برنی ٹرسٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صومالی قزاقوں نے اغوا کیے گئے پاکستانیوں اور بحری جہاز کو چھوڑنے کے عوض 3 ملین (30 لاکھ) امریکی ڈالر تاوان کی بھاری رقم کا مطالبہ رکھا ہے۔انصار برنی ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ قزاقوں کی اس ڈیمانڈ اور پیغام کے حوالے سے یرغمالی پاکستانیوں کے اہل خانہ کو فوری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ صورتحال سے باخبر رہیں۔ٹرسٹ کے حکام نے مزید بتایا کہ جو حکومتی عہدے دار اور اعلیٰ حکام اس معاملے کو مانیٹر کر رہے ہیں.ان تک بھی قزاقوں کا یہ اہم میسج اور مطالبہ پہنچایا جا رہا ہے .تاکہ سرکاری سطح پر پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *