پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جامع انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے 25 ستمبر کو ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر ایک اور کارروائی کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے، جس کے بعد شعبان میں ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ستمبر 2026 سے اب تک بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بھارتی شہر رانچی میں ایک بندر نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…