پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 11 افراد شہید ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ ’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘ پر ہوا۔ذرائع کے مطابق بارود سے بھری گاڑی انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی۔ذرائع کے مطابق شہدا میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت پولیس اور کسٹمز اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے میں کسٹم، پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، خوارج کی جانب سے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک سبزی فروش نے خواتین گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بھارتی شہر رانچی میں ایک بندر نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…