اردو نیوز اپڈیٹس

ظہران ممدانی کی تاریخی جیت ٹرمپ نے یوٹرن لے کر ہتھیار ڈال دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت پر صدر ٹرمپ کو ہتھیار ڈالنا پڑگئے۔امریکی صدر نے پالیسی یوٹرن لیتے ہوئے نیویارک کے نئے منتخب میئر سے تعاون کا اعلان کردیا۔ٹرمپ نے الیکشن سے پہلے خبردار کیا تھا کہ ممدانی منتخب ہوئے تو وہ انہیں منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیں گے تاہم اب ان کا کہنا ہےکہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہرکا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتا ہے۔ میامی میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نےکہاکہ وہ چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو اور ہم ممدانی کی تھوڑی بہت مدد کریں گے۔ ایک اور انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نیویارک کے نو منتخب میئرکو واشنگٹن کے ساتھ نیا تعلق قائم کرناچاہیے، ظہران ممدانی تعاون نہیں کریں گے تو انہیں بڑا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے، ممدانی سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ظہران ممدانی کامیاب ہونا چاہتے ہیں توانہیں واشنگٹن کا احترام کرنا ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

یومِ شہدائے جموں کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کا پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت…

10 hours ago

وزیر اعلیٰ سندھ کا این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہ ہونےدینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ…

10 hours ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا برونائی کا دورہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا برونائی دارالسلام…

11 hours ago

امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 کے بجائے…

11 hours ago