اردو نیوز اپڈیٹس

عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے خرید لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پی آئی اے کی نجکاری ؛ عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ بولی لگا کر پی آئی اے کو خرید لیا پی آئی اے کی نجکاری میں 75 فیصد شیئرز فروخت ہوں گے ، عارف حبیب کنسورشیم نے135ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے دی۔ قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے عارف حبیب کنسورشیم نے پہلے مرحلے میں 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے دی ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی سب سے زیادہ بولی دیتے ہوئے 121 ارب کی بولی لگا دی قومی ائیرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کا مرحلہ وارعمل جاری ہے۔ مشیر نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہےکہ قومی ائیرلائن کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت کا مقصد قومی ائیرلائن کوبیچنا نہیں بلکہ اسے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، قومی ائیرلائن کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئےگی۔مشیر نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت چاہتی ہے قومی ائیرلائن ماضی کی طرح بہتر ہو، قومی ایئرلائن کے 75 فیصدشیئرزکی آج بولی ہوگی، بولی سے حاصل رقم کا 92.5 فیصد حصہ قومی ائیر لائن کی بہتری پر خرچ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو تہائی پیمنٹ شروع میں اور ایک تہائی پیمنٹ بعد میں کی جا سکےگی، ہم نے بڈرز کو بولی کے بعد دو پارٹیز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔ بولی کے پہلے مرحلے میں لکی سیمنٹ نے101.5 ارب روپےکی بولی لگائی ہے جب کہ ائیربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپےکی بولی لگائی ہے۔عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 115 ارب روپےکی سب سے زیادہ بولی لگائی ہے۔ دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 120.25ارب روپے کی نئی بولی لگائی جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپےکی نئی بولی لگائی۔ لکی سیمنٹ نے آدھ گھنٹے کی مہلت مانگی
لکی سیمنٹ نے 132 ارب کی بولی لگائی اور پھر عارف حبیب نے 133 ارب کی بولی لگا کر پھر میدان مار لیا ۔ لکی سیمنٹ نے 134 ارب کی بولی لگادی جبکہ عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب کی بولی لگا دی عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے خرید لیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

14 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

14 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

14 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

14 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

15 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

15 hours ago