اردو نیوز اپڈیٹس

لاہور ہائیکورٹ کا کام کی جگہ خواتین کوہراساں کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور ہائیکورٹ کا کام کی جگہ خواتین کوہراساں کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ, ہراساں کرنے کی جگہ صرف آفس بلڈنگ تک محدود نہیں , ہراسانی سے متعلق درج ایف آئی آر محتسب کا اختیار محدود نہیں کرتی لاہور ہائیکورٹ کا کہنا فیصلے میں کہنا تھا کہ قانون میں کام کی جگہ کی تعریف بہت وسیع ہے، جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عمر شہزاد کی درخواست پر 16 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا۔
شہری نےخاتون محتسب اور گورنر پنجاب کے فیصلوں کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان نے دلائل دئیے۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ کام کی جگہ اور ہراسانی کی تعریف کو اکٹھا پڑھا جائے گا، قانون میں ہراسانی کی تعریف سے عیاں ہوتا ہے کہ یہ صرف آفس کی عمارت تک محدود نہیں ،دو لوگوں کا محض کولیک ہونا کافی نہیں۔ ہمارے کلچر کی حقیقت ہے کہ بدنامی کے ڈر سے خواتین ہراسگی رپورٹ نہیں کرتیں ،متاثرہ خاتون کی خاموشی ،جلد رپورٹ نہ کرنےکو خاتون کیخلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عثمان خان نے گورنر ،صوبائی محتسب کے فیصلوں کا دفاع کیا ، لاء افسر کا اپنےموقف میں کہنا تھا کہ محتسب ،گورنر کے فیصلے قانون کے مطابق ہیں ، عدالت مداخلت نہیں کرسکتی ،درخواست گزار صوبائی محتسب کے فیصلوں میں کسی قانونی سقم کی نشاندھی نہیں کرسکا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

15 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

15 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

15 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

15 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

15 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

15 hours ago