پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے. پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خالص سونے کی ڈیمانڈ برقرار رہنے مہنگائی بڑھنے کے خدشات اور مختلف ممالک کی حکومتوں کی خریداری سرگرمیوں کے باعث بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں یومیہ بنیادوں پر نئے ریکارڈز بنارہی ہیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 3050 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ ملک میں فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 034 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 31روپے کی کمی سے 3524 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 26 روپے کی کمی سے 3021 روپے کی سطح پر آگئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سال 2025ء کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ…