پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دی ہے جس کا مقصد صوبہ پنجاب میں تعلیمی شعبے کو بہتر بنانا ہے عالمی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ رقم پرائمری کلاسز میں بچوں کے داخلے بڑھانے اور اسکولوں میں سہولیات کی بہتری پر خرچ کی جائے گی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت تقریباً 40 لاکھ طلبا کو بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم کی جا سکیں گی اس کے ساتھ ساتھ 80 ہزار نئے طلبا کو اسکولوں میں داخلے کا موقع بھی دیا جائے گا اس پروگرام سے نہ صرف بچوں کی تعلیم تک رسائی بڑھے گی بلکہ معیار تعلیم میں بھی بہتری آئے گی عالمی بینک کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں شرح خواندگی بڑھانے اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ حکومت پنجاب اس منصوبے پر عملدرآمد کے ذریعے تعلیم کے شعبے میں اپنی اصلاحات کو مزید آگے بڑھا سکے گی
