عالمی توانائی بحران پنجاب حکومت کا نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری روکنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی توانائی بحران کے پیش نظر حکومت پنجاب نے کفایت شعاری کو فروغ دینے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے فیلڈ افسران کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری روک دی ہےذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے فیلڈ افسران کیلئے 100 نئی گاڑیوں کی خریداری کا منصوبہ فی الحال روک دیا ہے۔ نئی گاڑیوں کی خریداری کا نہ تو آرڈر جاری کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ادائیگی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی گئی ہے، تاہم پنجاب حکومت کے مختلف محکموں کو گاڑیوں کی ضرورت ضرور ہے۔ اس کے باوجود موجودہ مالی اور توانائی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
فیصلے کے تحت فی الحال سرکاری افسران پرانی گاڑیاں ہی استعمال کریں گے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اخراجات میں کمی، ایندھن کی بچت اور وسائل کے مؤثر استعمال کیلئے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عالمی توانائی بحران کے باعث حکومت مختلف شعبوں میں اخراجات کم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *