اردو نیوز اپڈیٹس

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا دوبارہ 4 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گیا۔ سونے میں سرمایہ کاروں کی نئی دلچسپی کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی گراوٹ اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے ممکنہ شرح سود میں کمی کی توقعات ہیں۔ منگل کی صبح اسپاٹ گولڈ 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 4,009.39 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو پیر کے روز 3 فیصد کی تیز گراوٹ کے بعد اکتوبر 10 کے بعد کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔ دسمبر ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,022.10 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔ کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹِم واٹرر نے کہا کہ حالیہ کمی کے بعد سرمایہ کاروں نے خریداری میں دلچسپی دکھائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو سرمایہ کار موقع کے انتظار میں تھے، وہ اب موجودہ سطح پر سونا خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں،ڈالر میں معمولی کمزوری نے بھی سونے کو سہارا دیا ہے۔ حیران کن اعداد و شمار آگئے امریکی ڈالر انڈیکس میں 0.1 فیصد کمی دیکھی گئی، جس سے دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا خریدنا نسبتا سستا ہو گیا۔ اگرچہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کی اطلاعات نے عالمی مارکیٹ میں اعتماد بڑھایا ہے، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونا اب بھی شرح سود میں کمی کی توقعات کے باعث مستحکم رہے گا۔ دونوں ممالک کے اقتصادی حکام نے ممکنہ تجارتی معاہدے کا مسودہ تیار کیا ہے، جو اس ہفتے صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے جائزے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا…

8 hours ago

وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات…

8 hours ago

پاکستان کے ساتھ مجوزہ بجلی ٹیرف میں ردوبدل پر بات چیت کررہے ہیں آئی ایم ایف

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے…

8 hours ago

اب پنجاب محفوظ ہو چکا راجن پور اور کچے کا علاقہ سو فیصد کلیئر کر لیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ راجن پور اور…

8 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا…

8 hours ago

غلطی مہنگی نہیں قیمتی ثابت ہوئی اوہائیو کے شہری نے لاٹری میں لاکھوں ڈالر جیت لیے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں ایک شخص کی معمولی سی غلطی اس کے لیے لاکھوں…

8 hours ago