پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا جس کے مطابق آئی ایم ایف وفد 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابقآئی ایم ایف وفد سے پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے، جبکہ وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بنک کیساتھ مذاکرات ہوں گے۔اس دورانایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں، جبکہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سے الگ الگ مذاکرات ہوں گے۔
