پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی یوم آبادی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, 11 جولائی 2025 ہر سال آبادی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے پوری دنیا متحد ہے ۔ اس سال کا تھیم، “نوجوانوں کو بااختیار بنانا کہ وہ ایک منصفانہ اور پرامید دنیا میں اپنے مطلوبہ خاندانوں کو تشکیل دے سکیں،” پاکستان کے آبادیاتی منظرنامے کے لئے ایک اہم پیغام رکھتا ہے ۔ 242 ملین کی آبادی کے ساتھ، جن میں سے تقریباً 65% کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ نوجوانوں کی یہ بڑی تعداد ایک غیر معمولی موقع اور ایک اہم چیلنج دونوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
