پاکستان نیوز پوائنٹ
عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مستونگ میں پریس کانفرنس کے دوران دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں. تحریک کو ختم نہیں کیا، آج سے عوامی رابطہ مہم تحریک کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی.پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسےکریں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے۔اپنے احتجاجی منصوبے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ پہلی ریلی مستونگ میں منعقد کی جائے گی لیکن انہوں نے تاریخ کی وضاحت نہیں کی۔ اس کے بعد 20 اپریل کو قلات میں ریلی نکالی جائے گی۔بلوچ کارکنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ کو ’غیر آئینی طور پر‘ گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ’ریاست نے ہمارے پرامن لانگ مارچ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔‘سربراہ بی این پی مینگل نے دعویٰ کیا کہ ’لکپاس میں ایک لمحہ بھی خطرے کے بغیر نہیں تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’باقی سب کو احتجاج کا حق ہے .لیکن ہمیں نہیں؟‘ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر احتجاج کی اجازت ہے لیکن بلوچستان پر نہیں۔اختر مینگل نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کے ساتھ مذاکرات کرنے والے صوبائی حکومت کے وفد نے ’اپنی بے بسی کا اظہار کیا‘۔ خیال رہے کہ بی این پی نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی دیگر خواتین کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ کئی روز سے لکپاس پر احتجاجی دھرنا دے رکھا تھا اور دھرنے کو ختم کرنے کے لیے بلوچستان حکومت نے کئی بار مذاکرات بھی کیے تھے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سال 2025ء کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ…