اردو نیوز اپڈیٹس

عید الفطر پنجاب میں عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کردی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
عارضی نصب مکینکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ، پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا؛ ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کردیا گیا ، عید کے دوران پارکوں میں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے ،شہری کھیل کے میدانوں، گیمنگ زونز ،جھولوں کیلئے پارکوں کا رخ کریں گے،تفریحی پارکس، تھیم پارکس، پلے ایریاز میں مکینکل جھولوں کی مشروط اجازت ہو گی،مستقل بنیادوں پر لگائے گئے جھولوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی قرار دیا گیا ، مستقل نصب جھولوں کا حفاظتی معائنہ لازمی کرانے کی ہدایت جاری کردی ، تمام ریگولیٹری معیارات پر عملدرآمد بارے ڈی سی سے تصدیقی سرٹیفکیٹ لازم قرار محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم 24 گھنٹے پنجاب بھر سے رپورٹس مرتب کرے گا ،امن و امان کا قیام اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز زمین قابل زرعی ماہرین محنتی کسانوں سے نوازا ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے…

14 hours ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ کردار جرأت اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے میں…

14 hours ago

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر…

14 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر…

14 hours ago

بلوچستان دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 5دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے…

15 hours ago

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے برقرار ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سال 2025ء کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ…

15 hours ago