اردو نیوز اپڈیٹس

غزہ بارش اور سردی نے قیامت ڈھا دی ہزاروں خیمے پانی میں ڈوب گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
غزہ میں جاری جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی مشکلات میں سرد موسم اور شدید بارشوں نے مزید اضافہ کر دیا ہے۔ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس اور ساحلی علاقے المواسی میں موسلا دھار بارش کے باعث خیموں میں رہنے والے ہزاروں افراد شدید سردی اور خوف کا شکار ہو گئے ہیں۔اے ایف پی کے مطابق جنوبی غزہ میں رہائش پذیر 47 سالہ جمیل الشرافی کا کہنا ہے کہ رات گئے شروع ہونے والی بارش کے چند ہی منٹوں میں ان کا خیمہ پانی سے بھر گیا. جس کے باعث خوراک خراب ہو گئی اور کمبل بھیگ گئے۔ جمیل الشرافی، جو اپنے چھ بچوں کے ساتھ ایک عارضی خیمے میں رہتے ہیں، نے بتایا کہ بچے سردی اور خوف سے کانپ رہے تھے۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی تقریباً 80 فیصد عمارتیں جنگ میں تباہ یا جزوی طور پر متاثر ہو چکی ہیں، جبکہ 22 لاکھ آبادی میں سے تقریباً 15 لاکھ افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔غزہ میں فلسطینی این جی او نیٹ ورک کے ڈائریکٹر امجد الشوا نے بتایا کہ بے گھر افراد کے لیے تین لاکھ سے زائد خیموں کی ضرورت ہے. تاہم اب تک صرف 60 ہزار خیمے فراہم کیے جا سکے ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیلی پابندیوں کے باعث انسانی امداد مطلوبہ سطح پر غزہ نہیں پہنچ پا رہی۔اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسم نے غزہ کے عوام کی مشکلات کو دوگنا کر دیا ہے۔ ادارے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ لوگ پانی سے بھرے کمزور خیموں اور ملبے کے درمیان زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور امداد کی ترسیل انتہائی ناکافی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں بھی شدید سردی اور بارشوں کے باعث کم از کم 18 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جن میں کچھ افراد سردی لگنے اور کچھ جنگ سے متاثرہ عمارتیں گرنے کے باعث ہلاک ہوئے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

3 hours ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

3 hours ago

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…

3 hours ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

3 hours ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

3 hours ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

3 hours ago