اردو نیوز اپڈیٹس

غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا مصری وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد العاطی رسمی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو اسلام آباد آمد پر انہوں نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر بدر نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور غزہ میں امن و استحکام کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، بھائی چارے اور مشترکہ اہداف پر بات کی۔ہفتے کو نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان غزہ میں قیام امن کے لیے مجوزہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے، تاہم پاکستان حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل میں حصہ نہیں لے گا۔انہوں نے واضح کیا تھا کہ یہ کام فلسطینی انتظامیہ اور ان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے اور پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک اس کردار کے لیے تیار نہیں ہیں۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اتوار کو مصری وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مصری وزیر خارجہ کا یہ دورہ مشترکہ اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک معیشت، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔اسلام آباد میں موجود مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشتگردی و شدت پسندی کے خلاف مل کر کام کرے گا۔ڈاکٹر بدر احمد محمد نے پاکستان میں شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ وقت یکجہتی کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں میں پاکستان کا تعاون قابلِ تعریف ہے اور مصر اس تعاون کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بدر احمد محمد نے واضح کیا کہ مصر کا مطالبہ ایک آزاد فلسطینی ریاست ہے اور مسئلہ فلسطین کا حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر غزہ میں قیام امن اور جنگ بندی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے بھی اہم اور قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔مصری وزیر خارجہ نے مختلف کثیرالجہتی فورمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک تجارت بڑھانے، مشترکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آج برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں 4 روز قیام کے بعد آج وطن…

1 hour ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے…

1 hour ago

افغان اب ہمارے مہمان نہیں واپس چلے جائیں دھماکے افورڈ نہیں کر سکتے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان ہمارے مہمان…

1 hour ago

ڈیرہ اسماعیل خان سکیورٹی فورسز کی کارروائی 22 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 نومبر 2025 کو سکیورٹی…

1 hour ago

گرفتار افغان دہشت گرد کے اعترافی بیان میں ہوشربا اِنکشافات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم…

1 hour ago

پوپ لیو نے فلسطین تنازعہ ختم کرنے کا نیا حل بتا دیا اسرائیل انکاری

پاکستان نیوز پوائنٹ ویٹیکن سٹی کے سربراہ پوپ لیو نے اپنے دو ٹوک مؤقف کا…

1 hour ago