اردو نیوز اپڈیٹس

افغان اب ہمارے مہمان نہیں واپس چلے جائیں دھماکے افورڈ نہیں کر سکتے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان ہمارے مہمان تھے لیکن اب ہمارے مہمان نہیں ہیں، افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ آپ لوگ خود عزت سے واپس چلے جائیں، ملک بھر سے افغان باشندوں کو ہر صورت واپس بھیجا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے جن لوگوں نے ایف سی پر حملہ کیا وہ تینوں افغان نکلے، اسلام آباد کچہری میں حملہ کرنے والا بھی افغان شہری تھا، ملک میں جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے، غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، ہمیں ہر صورت غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے، وفاقی حکومت کے ہر فیصلے پر عمل کرنا ہوگا، ہم مزید دھماکے افورڈ نہیں کر سکتے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین سے درخواست ہے کہ وہ خود عزت کے ساتھ اپنے وطن چلے جائیں، اگر کسی کو بھیجا گیا اور وہ واپس آیا تو پھر اسے گرفتار کر کے سزا دی جائے گی، خیبر پختونخوا میں افغان کیمپ ختم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں واضح طور پر پتا ہے دہشت گردی کے پیچھے کون ہے اور کون یہ کروا رہا ہے، افغان طالبان حکومت دہشتگردوں کو لگام دے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں افغان کیمپ ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہر ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقے سے افغان شہریوں کو نکالے، جس کو بھیجا گیا اگر وہ واپس آیا تو گرفتار کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین صوبوں سے غیر قانونی ا فغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا، طورخم بارڈر سے تقریباً 4لاکھ60ہزارسے زائد افغانی واپس بھیجے، خیبرپختونخوا میں صورتحال مختلف ہے، اس صوبے میں باقاعدہ طور پر غیر قانونی افغان شہریوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور اورضلع نوشہرہ میں افغان کیمپ ڈی نوٹیفائی کیے، شمالی اورجنوبی وزیرستان میں بھی افغانی کیمپ ڈی نوٹیفائی کیے لیکن وہ اب تک آپریشنل ہیں ان کو بند نہیں کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو واضح پیغام ہے کہ پہلے اپنے ملک کا سوچیں، پھر اپنی سیاست کریں، سب سے ضروری ہے کہ آپ کا ملک کن مسائل کا سامنا کررہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کو وفاق کے فیصلے پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، ہم خودکش دھماکے مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط چل رہی ہوتی ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ جو چاہیں سوشل میڈیا پر چلا دیں، سوشل میڈیا پر غلط خبر پر کریک ڈاؤن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل میڈیا پر غلط خبر نشر کرنے پر پیمرا کا نوٹس ہوتا ہے، جھوٹی خبر پھیلانے والے صحافی نہیں، اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن فیک نیوز پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محسن نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کی تذلیل کی اجازت نہیں دیں گے، قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، کوئی لندن میں بیٹھ کر بکواس کر رہا ہے کہ اداروں میں یہ مسئلہ چل رہا ہے، اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو ضرور سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا جو لوگ باہر بیٹھے ہیں انہیں بتا دوں کہ آپ لوگ بہت جلد واپس آرہے ہیں، بہت جلد آپ کو یہاں لائیں گے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم ٹی وی چینلز کو کیوں غلط نہیں کہتے کیونکہ وہ ایک سسٹم کے تحت چل رہے ہیں، اگر کوئی ٹی وی چینل غلط خبر چلاتا ہے تو اس کو جرمانہ ہوتا ہے، جو فیک نیوز پھیلا رہا ہے ان کے خلاف کارروائی ضرور ہو گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام…

18 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا مئی میں دورہ چین کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مئی میں دورۂ چین کا فیصلہ کیا ہے…

18 hours ago

محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس سی ڈی اے کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت 4 گھنٹے طویل اجلاس…

18 hours ago

مریم نواز کا بڑا فیصلہ سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کیخلاف سی سی ڈی طرز کا ادارہ بنانے کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ سوشل میڈیا پر خواتین اور بچوں کی جنسی ہراسگی کےخلاف کیسز کےمعاملہ…

18 hours ago

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 115 ڈالر سے تجاوز کرگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ…

18 hours ago

یو اے ای نے دیگر عالمی اداروں سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز سی این…

18 hours ago