اردو نیوز اپڈیٹس

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید 7 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 2 فلسطینی شہید اور 7 زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں 4 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔فلسطینی طبی حکام کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب صیہونی ریاست نے غزہ سے اسرائیل کی جانب غباروں، ڈرونز اور پتنگوں کے بھیجے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملوں میں شدت لانے کی دھمکی دی تھی۔غزہ کے وسطی علاقے الزوایدہ میں فضائی حملے میں عمارت کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے کے بعد ملبہ اور دھاتی ٹکڑے پورے علاقے میں پھیل گئے، حملے کے نتیجے میں عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔فلسطینی طبی حکام کے مطابق دوسرا اسرائیلی فضائی حملہ قریبی علاقے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں کیا گیا، اکتوبر 2025ء میں امریکا کی حمایت سے ہونے والی جنگ بندی نے غزہ میں بڑے پیمانے کی لڑائی روک دی تھی تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے مکمل طور پر بند نہیں ہوئے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

2 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

2 hours ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

2 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

2 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

2 hours ago