اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتاپور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات، بشمول گورد وارہ دربار صاحب کرتاپور کو اصل حالت میں ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعے کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور میں سیلاب کی صورتحال اور جاری امدادی اور ریسکیو آپریشنز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل کو سیلاب کی موجودہ صورتحال اور آئندہ بارشوں کے حوالے سے کیے گئے پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں سول انتظامیہ اور فوجی جوانوں کی مشترکہ اور انتھک کوششوں کو سراہا۔ سید عاصم منیر نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کی خدمت اور جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب سے متاثرہ سکھ برادری سے بھی ملاقات کی.اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات، بشمول گوردوارہ دربار صاحب کرتاپور کو اصل حالت میں ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ریاست اورادارے اقلیتوں کے حقوق کے نگہبان ہیں اور ان کے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔سکھ برادری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پُرتپاک استقبال کیا اور اس مشکل وقت میں سول انتظامیہ اور پاک فوج کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔سید عاصم منیر نے گوردوارہ دربار صاحب کرتاپور کا فضائی جائزہ بھی لیا .تاکہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا براہ راست معائنہ کیا جا سکے۔ بعدازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سول انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے بروقت ردعمل اوراقدامات کی تعریف کی جس سے جانی اور مالی نقصان کم سے کم ہوا۔جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے ان کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنی فوج کو اپنے ساتھ کھڑا پائے گی۔دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر گوجرانوالہ نے کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

21 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

21 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

21 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

21 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

21 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

21 hours ago