اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملاقات استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 51 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد ہوئی، جس میں ترک وزیر خارجہ، قومی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن اور صدر کے خارجہ امور و سکیورٹی کے اعلیٰ مشیر بھی موجود تھے۔ دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا نیک تمناؤں کا پیغام ترک صدر کو پہنچایا گیا۔ اسحاق ڈار نے او آئی سی یوتھ فورم ایوارڈ ملنے پر ترک صدر کو مبارکباد بھی دی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور رہنماؤں نے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیاگیا۔ اس کے علاوہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت، دفاع کے حق کو تسلیم کیا گیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار اور طیب اردوان نے عالمی برادری سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئےمؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت فوری روکنے اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکا سے ترکیہ پہنچے تھے۔ فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

9 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

9 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

9 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

9 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

9 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

10 hours ago