اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں۔پاکستان کے دورے پر آئے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں علاقائی و عالمی پیش رفت، پاکستان کی سیکیورٹی صورتِ حال اور خطے سمیت دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے وفد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ شامل تھے۔ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں میں تعلیم اور مہارتوں کے حصول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہیں انٹرپرینیورشپ اور حقائق پر مبنی تجزیاتی سوچ اپنانے کی تلقین کی۔آرمی چیف نے نوجوان نسل کو بدلتی ہوئی دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملکی ترقی میں اپنا بامعنی کردار ادا کریں۔انہوں نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچنے اور معلومات کا حقائق کی بنیاد پر تجزیہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے امور بھی زیر بحث آئے۔ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان میں اپنے دورے کے شاندار تجربات کو سراہتے ہوئے پاکستانی عوام کی کشادہ دلی اور گرم جوشی کا خصوصی طور پر اعتراف کیا۔وفد نے پاکستان میں موجود بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع کو بھی سراہا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

57 minutes ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

1 hour ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

1 hour ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

1 hour ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

1 hour ago

مکہ مکرمہ میں حیرت انگیز منظر آسمانی بجلی کلاک ٹاور سے ٹکرا گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے دوران آسمانی بجلی کے کلاک ٹاور…

1 hour ago