پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ سے لندن میں وفود کی سطح پر ملاقات کی جس میں برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا جب کہ ملاقات میں سندھ طاس معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی قابل تشویش ہے۔ اسحاق ڈار نے افغانستان سے پاکستان کو لاحق دہشتگردی کے خطرات پر اظہار تشویش کیا۔دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی لندن میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی اور قابل قبول حل کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششیں جاری ہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…
پاکستان نیوز پوائنٹ مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے دوران آسمانی بجلی کے کلاک ٹاور…