اردو نیوز اپڈیٹس

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل ہوگیا جس میں انہوں نے ایرانی صدر سے سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے کیلئے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل ہوگیا، دورے کے دوران فیلڈ مارشل کے ہمراہ وزیرِداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایران پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال ایرانی وزیرِداخلہ اسکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں رہبرِ اعلیٰ کے نمائندے محسن رضائی ، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف،ایرانی وزیرِخارجہ وایرانی وزیرِداخلہ سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے کیلئے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے علاقائی امن اورتنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کے طریقۂ کار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی قیادت نے مذاکرات،کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پُر امن حل میں سہولت کاری کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

59 minutes ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

1 hour ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

1 hour ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

1 hour ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

1 hour ago

امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی سپیکر باقر قالیباف میں شدید لفظی جنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف…

1 hour ago