اردو نیوز اپڈیٹس

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ
سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر شہر قریہ قریہ خوشیوں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ملک بھر میں عید میلادالنبیؐ (12 ربیع الاول) کل بروز (بدھ) کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اس دن کی مناسبت سے سیرت النبیؐ کے موضوع پر سیمینارز، کانفرنسز اور محافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا، ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے آج شب ملک بھر کی مساجد میں میلاد اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں علماء کرام نبی کریمﷺ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالیں گے۔آمد مصطفیﷺ کی خوشی میں ملک بھر میں گلی محلوں، بازاروں اور مساجد کو سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے، کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔آمد مصطفیٰﷺ کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے شرکاء سارے راستے درود پاک کا ورد کریں گے، جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔علماء کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیﷺ سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپؐ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

1 hour ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

1 hour ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

1 hour ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

1 hour ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

1 hour ago

امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی سپیکر باقر قالیباف میں شدید لفظی جنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف…

1 hour ago