قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
یہ مشترکہ بیان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے 20 اور 21 نومبر کو جرمنی کے سرکاری دورے کے موقع پر جاری کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تجارتی جہازوں کے خلاف ایران کے حملوں اور دھمکیوں کی مذمت بھی کی اور ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کا اظہار کیا جو آبنائے ہرمز کی بندش یا جہاز رانی کی آزادی میں رکاوٹ کا باعث بنے۔ قطر اور جرمنی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار نہ تو تیار کرنے چاہئیں اور نہ ہی حاصل کرنے چاہئیں، دونوں ممالک نے خطے میں بیلسٹک میزائلوں کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ دونوں ممالک نے ایران سے یمن میں حوثیوں کو اسلحہ اور دیگر حمایت فراہم کرنا بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ مؤقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قطر ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں بطور ثالث اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق مذاکرات بھی جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *