پاکستان نیوز پوائنٹ
بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا جس میں فتنہ الہندوستان کے 12دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیاگیا، پناہ گاہ کی نشاندہی، نگرانی اور بروقت کارروائی کے ذریعے دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کےٹھکانے سے برآمد اسلحہ اور گولہ بارود،آئی ای ڈیز بھی موقع پر تباہ کردیے گئے، علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کےخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوارسفیراولارا اوتونونےملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے نارووال کے اڈا سراج میں مندر کے حوالے سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اور مقامی سرمایہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے قلات میں فتنہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ شارجہ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم…