اردو نیوز اپڈیٹس

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 100 سالہ طوفان بڑے پیمانے پر تباہی

پاکستان نیوز پوائنٹ
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں طوفانی ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش نے چند گھنٹوں میں شہر زیرِ آب آگیا۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں شدید طوفان اور موسلادھار بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔چند گھنٹوں کے دوران شہر کے بعض علاقوں میں 150 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سڑکیں اور رہائشی علاقے زیرِ آب آگئے۔ٹورنٹو کے سٹی مینیجر پال جانسن نے بارش کی شدت کو ’’100 سالہ طوفان‘‘ قرار دیا۔طوفان کے دوران تیز ہواؤں، شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث درخت اور بجلی کی تاریں گر گئیں جبکہ متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں اور مختلف سڑکیں آمدورفت کے لیے بند کرنا پڑیں۔ شدید موسم کے باعث بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔شدید بارش اور طوفانی ہواؤں سے روجرز اسٹیڈیم کو بھی نمایاں نقصان پہنچا۔ 50 ہزار افراد کی گنجائش رکھنے والے اوپن ایئر اسٹیڈیم کے اسٹینڈز کے متعدد حصے متاثر ہوئے، نشستیں اور دیگر ڈھانچے بکھر گئے جبکہ بعض گرینڈ اسٹینڈز جزوی طور پر منہدم ہوگئے۔اسٹیڈیم کی انتظامیہ کے مطابق واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔طوفان کے باعث ٹورنٹو میں ٹرانسپورٹ سروسز بھی متاثر ہوئیں، جبکہ شہر کے مختلف حصوں میں صفائی اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق صورتحال معمول پر لانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار سفیر اولارا اوتونو کی اہم ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوارسفیراولارا اوتونونےملاقات…

16 hours ago

بھارتی بیان بازی شرمناک نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے نارووال کے اڈا سراج میں مندر کے حوالے سے…

16 hours ago

ملکی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی اور مقامی سرمایہ…

16 hours ago

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے قلات میں فتنہ…

16 hours ago

قلات میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن فتنہ الہندوستان کے 12دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن…

16 hours ago

شارجہ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم مقرر

پاکستان نیوز پوائنٹ شارجہ میں سرکاری ملازمین کی کم از کم آمدن 20 ہزار درہم…

16 hours ago