اردو نیوز اپڈیٹس

قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کےاجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے15 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 15ویں اجلاس میں وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ ، وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڈ،طارق فضل چوہدری،خالد حسین مگسی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور ممبران قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، اعجاز حسین جاکھرانی، سید امین الحق، محترمہ شازیہ عطاء مری اور پولین بلوچ، گل اصغر خان اور سید حفیظ الدین بھی موجود تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں…

10 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ پراجیکٹس کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی…

10 hours ago

فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن انتہائی مطلوب خوارج سرغنہ سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات…

10 hours ago

پی آئی اے نے پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی…

10 hours ago

ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کاروبار روک دیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک…

10 hours ago

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب شہری…

10 hours ago