اردو نیوز اپڈیٹس

مائیکروسافٹ نے اسرائیل کے لئے اپنے دروازے بند کردیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے اس خفیہ انٹیلی جنس یونٹ کی رسائی بلاک کر رہی ہے جو فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے کمپنی کی کلاؤڈ اور اے آئی سروسز استعمال کر رہا تھا۔ مائیکروسافٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی یونٹ نے کمپنی کی Azure کلاؤڈ پلیٹ فارم اور ڈیٹا سروسز کا غلط استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے موبائل فون ریکارڈز اور ذاتی معلومات اکٹھی کیں، جو کمپنی کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ کمپنی کے صدر بریڈ اسمتھ نے کہا کہ یہ فیصلہ برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا گیا، جس میں انکشاف ہوا کہ اسرائیل کا یونٹ 8200 فلسطینیوں کے ڈیٹا کو جاسوسی اور نگرانی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اس معلومات سے فلسطینیوں کی نقل و حرکت، مقام اور انفرادی تفصیلات تک رسائی حاصل کر کے انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بڑی امریکی ٹیک کمپنی نے اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی ہے۔ ماہرین کے مطابق مائیکروسافٹ کا یہ فیصلہ اس کے اپنے ملازمین اور سرمایہ کاروں کے دباؤ کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جو کمپنی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر تشویش ظاہر کر رہے تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

18 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

18 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

18 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

18 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

18 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

18 hours ago