اردو نیوز اپڈیٹس

ماحول دوست سفر کی جانب اہم قدم جاپانی کمپنی کا الیکٹرک رکشہ پاکستان میں متعارف

پاکستان نیوز پوائنٹ
جاپان کی مشہور الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیراموٹرز نے پاکستان کی مارکیٹ میں قدم رکھتے ہوئے بیٹری سے چلنے والا جدید تین پہیہ الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا ہے جسے کیورو کا نام دیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ نئی سواری نہ صرف عام مسافروں کو آرام دہ سفری سہولت فراہم کرے گی بلکہ لاسٹ مائل لاجسٹکس یعنی سامان کی ترسیل میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔کمپنی کے مطابق کیورو جدید خصوصیات سے آراستہ ہے۔ یہ ایک چارج پر 200 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی رفتار 55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔اس میں نصب 11پوائنٹ 7 کلو واٹ آور بیٹری طویل المدتی ہے اور صرف چار گھنٹوں میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔اس کے دو اسپیڈ گیئر باکس کی بدولت یہ رکشہ آسانی سے پہاڑی اور ڈھلوانی راستوں پر بھی چل سکتا ہے۔ کم خرچ، ہموار سواری اور تیز رفتار اس کی وہ نمایاں خصوصیات ہیں جو پاکستانی مارکیٹ میں اسے منفرد بناتی ہیں۔ٹیراموٹرز کی بنیاد 2010 میں جاپان کے شہر ٹوکیو میں ٹورو توکوشیگے نے رکھی تھی۔کمپنی اس وقت بھارت، بنگلہ دیش، ویتنام اور جاپان میں اپنی پروڈکشن فیکٹریاں چلا رہی ہے جبکہ نیپال، تائیوان، تھائی لینڈ اور کئی دیگر ایشیائی و افریقی ممالک میں بھی اپنی موجودگی قائم کر چکی ہے۔اب پاکستان میں کیورو کی لانچ کے ساتھ کمپنی ماحولیاتی طور پر محفوظ اور جدید سفری سہولتوں کے نئے دور کا آغاز کر رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

19 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

19 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

19 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

19 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

19 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

19 hours ago