اردو نیوز اپڈیٹس

مالدیپ کے صدر کی پاکستان آمد دفاع اور سائبر سیکیورٹی سمیت 20 معاہدے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور مالدیپ نے دفاع، بحری سلامتی، سائبر سیکیورٹی، آئی ٹی، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے 20 مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا ہے، جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کا حجم 20 کروڑ ڈالر تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں نے قریبی تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق کیا۔11سال بعد مالدیپ کے کسی صدر کا یہ پہلا دورۂ پاکستان ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے۔طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں میں دفاع اور بحری سلامتی، آئی ٹی، سائبر سیکیورٹی، سماجی بہبود، انسدادِ منشیات، زراعت، ماہی گیری، فنی تربیت اور طبی شعبے میں تعاون شامل ہے۔ اس کے علاوہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹیز، سول سروس کمیشنز، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور مالدیپ کی وزارتِ تعلیم کے درمیان بھی تعاون سے متعلق دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مالدیپ کو آئی ٹی کے شعبے میں تکنیکی معاونت اور ڈیٹا سینٹرز کے قیام میں تعاون فراہم کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان یوتھ ایکسچینج پروگرام اور تعلیمی وفود کے تبادلے بھی بڑھائے جائیں گے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سے متعلق بھارتی فیصلے کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ معاہدوں پر عمل درآمد تمام ممالک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا قابلِ قبول نہیں اور پاکستان کے پانی کو روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور کی جائے گی۔دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین پر بھی اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی۔مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان میں گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی پر حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی 20 مفاہمتی یادداشتیں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔صدر معیزو نے تعلیم، صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بزنس فورم سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کو خطے کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے تکنیکی اور فنی شعبوں میں مشترکہ کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں…

1 hour ago

مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں…

1 hour ago

اسلام آباد متعدد افسران کے تقرر و تبادلے ڈائریکٹر جنرل حج جدہ تبدیل

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، اسٹیبلشمنٹ…

1 hour ago

پاکستان ترکیہ قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی صنعت اور فوجی پیداواری…

1 hour ago

ٹرمپ انتظامیہ نے 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں امیگریشن پالیسی سخت ہونے کے باعث غیر ملکی شہریوں کے…

1 hour ago

جغرافیائی اعتبار سے پاکستان کیساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے امریکی وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات…

2 hours ago