پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے، ڈائریکٹر جنرل حج، جدہ، سعودی عرب اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر عبدالوھاب سومرو کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر حج، جدہ، اور پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر محمد عارف اسلم کو 3 ماہ کے لیے ڈی جی حج کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کےمطابق سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن اویس منظور سمرا کو تفویض کردہ سیکریٹری آبی وسائل ڈویژن کے اضافی چارج میں مزید 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے افسر انیل سعید کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں، علاوہ ازیں ان لینڈ ریونیو سروس کے 8 افسران کو ڈیپوٹیشن پر 3 سال کے لیے حکومت خیبر پختونخوا میں تعینات کیا گیا ہے۔ ان افسران میں گریڈ 20 کی افسر نفیسہ ستی، گریڈ 18 کی اقصیٰ غرشین، گریڈ 18 کی سحرش جاوید حسین مرزا، گریڈ 17 کی فاطمہ طارق، گریڈ 17 کے محمد ضرار ارشاد، گریڈ 18 کے سہیل انجم، گریڈ 19 کے غلام مصطفیٰ اور گریڈ 19 کی رفعت عزیز شامل ہیں، دریں اثناء، تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے افسر سعد فضل عباسی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر، دفاع ڈویژن، الطاف حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری آج جرمنی کے دورے پر روانہ ہوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور مالدیپ نے دفاع، بحری سلامتی، سائبر سیکیورٹی، آئی ٹی، تعلیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی صنعت اور فوجی پیداواری…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں امیگریشن پالیسی سخت ہونے کے باعث غیر ملکی شہریوں کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات…