پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ میچز میں تمام ٹیمیں کامیابی کو خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی واضح رہے کہ ایشیا کپ کے حالیہ میچ کے بعد بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور اختتامی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے سخت احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ بھارتی رویہ کھیل کی روح کے منافی ہے اور یہ پاکستانی ٹیم کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا نوید اکرم چیمہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میچ ریفری نے ٹاس کے دوران کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دی تھی انہوں نے کہا کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے اختتامی تقریب میں بھارتی رویے کے خلاف شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ پاکستان اپنی عزت اور کھیل کی اصل روح کو مقدم رکھتا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے سرکاری دورے کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد…
پاکستان نیوز پوائنٹ کوہ سلیمان کے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی پانی نے جہاں پنجاب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ہزاروں بستیاں اجاڑنے کے بعد پنجاب بھر کے دریاؤں میں پانی کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ارب پتی ایلون مسک کی انٹرنیٹ سروس ’اسٹار لنک‘ اچانک بند…