پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا اور دفتر کی ابتر صورت حال پر تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالا میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا جبکہ مبینہ طور پر پاسپورٹ آفس مقررہ وقت سے قبل بند، عملہ غائب، شہریوں کا داخلہ بھی بند اور دفتر کے باہر سے ہی ٹرخائے جانے کی رپورٹس ہیں۔گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس میں سہ پہر کو 4 بجے ہی پورے دفتر کی صفائیاں اور دفتر میں چھٹی کا سماں تھا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریجنل پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کی حالت پر شدید برہم کا اظہار کیا اور تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔محسن نقوی نے استفسار کیا کہ دفتر کا وقت ساڑھے چار بجے ہے تو 4 بجے دفتر کو کیوں تالے لگے، وزیر داخلہ کے ایک بھی سوال کا دفتر میں موجود واحد اسٹاف کوئی جواب نہ دے سکا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دفتر بند کرکے صفائیاں کی جا رہی ہیں اور کوئی عملہ موجود نہیں ہے، یہ سب کیا ہو رہا ہے، کیا عوام کی سہولت کے دفتر ایسے چلتے ہیں، شہری باہر آرہے ہیں اور انہیں وہیں سے واپس بھجوایا جا رہا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ شہری خدمات کی فراہمی پر کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، عوام کی خدمات پر مامور اسٹاف کے خلاف سرکاری فرائض میں غفلت پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں 24/7میگا نادرا سینٹر کا بھی دورہ کیا اور نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت بھی مہیا کرنے کا اعلان کیا۔رپورٹ کے مطابق شہریوں نے نادرا میگا سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر داخلہ نے شہریوں کی ہر طرح سے رہنمائی کرنے اور تمام معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات کا موقع پر ہی نوٹس لے کر فوری ازالے کے لیے احکامات دیے
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…
پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان…