پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران صدرٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سےنہیں تھا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم بشکیک میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، پاکستان نے ایس سی او کی ایک سال کیلئے چیئرمین شپ سنبھالی ہے اور پاکستان 2027 میں اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کی میز بانی کرےگا۔طاہر اندرابی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران صدرٹرمپ یا امریکا کے نمائندے سے حیثیت سےنہیں تھا، فیلڈ مارشل کا دورہ ایران پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں تھا، ان کی ایرانی حکام سے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکراتی حل تلاش کرنے پر بات ہوئی۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کےخاتمے اور مشرق وسطیٰ بحران کےحل کے لیے برادر ممالک کے ساتھ رابطوں میں ہے، پاکستان کی کوششیں خطے میں امن و استحکام اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہیں، ایرانی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…
پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان…