اردو نیوز اپڈیٹس

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب و داخلی سلامتی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران داخلی سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ کا سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ دوران ملاقات وزارت داخلہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ داخلی سکیورٹی سے متعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ قطری وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج ایران کا دورہ کریں گے۔ ایرانی…

37 minutes ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کےصدرامام علی رحمان سےملاقات ہوئی،ملاقات میں شنگھائی…

39 minutes ago

ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ ملک میں…

42 minutes ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

46 minutes ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم…

49 minutes ago

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرتے…

51 minutes ago