اردو نیوز اپڈیٹس

مذاکرات مثبت رہے بظاہر امریکا کسی معاہدے تک پہنچنےکیلئے آمادہ دکھائی دیتا ہے علی لاریجانی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کا کہنا ہےکہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کسی حد تک مثبت رہے ہیں، بظاہر امریکا کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے آمادہ دکھائی دیتا ہے۔عمان کے دارالحکومت مسقط کے دورے کے موقع پر دیےگئے بیان میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی بنیاد پر حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی، آئندہ مراحل پر گہری نظر رکھنا ضروری ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ طے کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔دوسری جانب ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ امریکا اور ایران جوہری معاہدےکے حوالے سے لچک دکھا رہے ہیں اور کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔برطانوی اخبارکوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ مثبت پیش رفت ہےکہ امریکا واضح حدود کے اندر ایران کو یورینیئم افزودگی کی اجازت دینے پر آمادہ دکھائی دیتا ہے۔حاقان فیدان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دائرہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام تک بڑھایا گیا تو اس کا نتیجہ ایک اور جنگ کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجرا کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا…

3 hours ago

وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات…

3 hours ago

پاکستان کے ساتھ مجوزہ بجلی ٹیرف میں ردوبدل پر بات چیت کررہے ہیں آئی ایم ایف

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے…

3 hours ago

اب پنجاب محفوظ ہو چکا راجن پور اور کچے کا علاقہ سو فیصد کلیئر کر لیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ راجن پور اور…

3 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا…

3 hours ago

غلطی مہنگی نہیں قیمتی ثابت ہوئی اوہائیو کے شہری نے لاٹری میں لاکھوں ڈالر جیت لیے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا میں ایک شخص کی معمولی سی غلطی اس کے لیے لاکھوں…

3 hours ago