اردو نیوز اپڈیٹس

مرغی اور بیف کی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
مرغی اور بیف کی سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارم سے دکان تک مرغی پہنچانے والے خود دیہاڑی لگا رہے ہیں .جس کے باعث دکاندار کو مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو پڑتا ہے ایسے میں وہ 600 روپے میں فروخت کیسے کر سکتے ہیں؟۔لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ اور شیرانوالہ مارکیٹ میں زندہ مرغی کا فی کلو ریٹ 445 سے 450 روپے ہے، جبکہ سرکاری ریٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو مقرر ہے. لیکن یہ 700 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح مٹن کا سرکاری ریٹ 1600 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ 2200 سے 2400 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ بیف کا سرکاری نرخ 800 روپے ہے.مگر بڑا گوشت 1000 سے 1200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی زندہ مرغی کے نرخ مختلف ہیں۔ راولپنڈی میں 455، فیصل آباد میں 460، سرگودھا میں 450، گوجرانوالہ میں 460، ساہیوال میں 447، ملتان میں 455 اور رحیم یار خان میں 460 روپے فی کلو ہے۔ سپلائر دکانداروں سے فی کلو 14 روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔چکن فروش دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب تک فارم سے دکان تک مرغی کی قیمت کو کنٹرول نہیں کیا جاتا اس وقت تک حکومتی نرخوں پر فروخت ممکن نہیں۔ سپلائر حضرات خود منافع کما رہے ہیں جبکہ جرمانے صرف دکانداروں کو کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور کئی دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا…

13 hours ago

عالمی برادری فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلیے فیصلہ کن اقدام کرے ترجمان وزارت خارجہ شفقت علی خان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان…

13 hours ago

جو ہمارے پاس پیسے وہ صحیح جگہ خرچ ہورہے ہیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اڑان پاکستان کی تقریب سے…

13 hours ago

کیا 9 مئی پر ادارے نے کسی کا احتساب کیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز…

13 hours ago

سیکیورٹی فورسز نے سوات میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے سوات میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت…

13 hours ago

شہرِ قائد میں نان اور روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ کمشنر کراچی نے آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی…

13 hours ago