مریم اورنگزیب کی اشتہارات کی تقسیم میں مبینہ کرپشن 15 کروڑ روپے کا سکینڈل سامنے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سیکرٹری انفارمیشن اور ڈی جی پی آر کو عہدہ سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی. دونوں افسران کو غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کرنے پر عہدہ سے ہٹایا گیا۔ پنجاب حکومت کے منگل کے روز سیکرٹری انفارمیشن دانیال گیلانی اورڈی جی پی آر پنجاب روبینہ کو عہدے سے ہٹایا جس کی یہ وجہ سامنے آئی ہے کہ دونوں افسران نے’ نگہبان رمضان پیکج ‘کے لیے 15 کروڑ روپے کی غیر قانوی ڈیجیٹل کیمپین دینے انکار کیا تھا ۔ پنجاب کی سینئروزیر مریم اورنگزیب کی سفارش پر غیر قانونی طور پر کیمپین کی گئی۔”نگہبان رمضان پیکج ” کی کیمپین کے لیے نجی چینل کی پرائیویٹ کمپنی کو غیر قانونی ٹاسک دیا گیا جو ڈی جی پی آر کے قانون کے برعکس تھا ۔ مریم اورنگزیب کی سفارشات پر یہ کنٹریکٹ براہ راست مذکورہ کمپنی کو ہی دیا گیا تھا اور جب کمپنی نے ادائیگی کے لیے ڈی جی پی آر سے رابطہ کیا تو حکام اس کیمپین سے لاعلم نکلے ۔ڈی جی پی آر نے کمپنی سے ڈیجیٹل کیمپین کا ریکارڈ طلب کیا جو انہیں فراہم نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے سیکرٹری انفارمیشن اور ڈی جی پی آر پر کمپنی کو 15 کروڑ روپے کی ادائیگی کیلئے دباؤ ڈالا۔ جس پر ڈی جی پی آر کے حکام نے کہا یہ ادائیگی کرنے سے اینٹی کرپشن اور نیب کا کیس بن سکتا ہے جو ان کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب ڈی جی پی آر کے حکام کے انکار پر کل پنجاب حکومت نے سیکرٹری انفارمیشن اور ڈی جی پی آر کو عہدے سے بھی ہٹا دییا تھا ۔ مریم اورنگ زیب کا مؤقف اس معاملے پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ان کا موقف مانگا گیا لیکن جواب نہیں ملا اور دوسری جانب صوبائی وزیر انفارمیشن عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ یہ من گھڑت الزام ہے۔افسران کو اگر ہٹایا گیا تو اس طرح کی فضول بات نہیں کرنی چاہئے۔ ڈیجیٹل کمپین پورے قواعد وضوابط کے ساتھ کی گئی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کتنا کمیشن بنایا؟ ذرائع کا دعویٰٰ ہے کہ مریم اورنگزیب اب ڈی جی پی آر پروٹوکول کو نظرانداز کرتے ہوئے وزارت صنعت کے ذریعے ادائیگی جاری کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم اورنگزیب نے نجی چینل کے اشتہار دینے کے بدلے میں 30 ملین روپے(تین کروڑ روپے) کا کمیشن وصول کیا۔مبینہ طور پر یہ نجی چینل مریم اورنگزیب کا پسندیدہ چینل ہے ۔انہوں نےمسلم لیگ (ن) کے لیے انتخابی مہم کے اشتہارات بھی اس کمپنی کو دلوائے اور خوب کمیشن کمایا،ان میں میں ایک اشتہار” وزیر اعظم نوازشریف” کا بھی تھا۔ اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ PDM کی حکومت کے تحت وفاقی وزیر اطلاعات کے طور پر اپنے 18 ماہ کے دور میں ان کمپنیوں کو 2 ارب روپے سے زائد مالیت اشتہارت دئیے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *