اردو نیوز اپڈیٹس

مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی لاہور قصور میں صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مزدور دوست پالیسی کے ثمرات سامنے آنے لگے، صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے فلیٹ کی الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں، انتقال کرجانے والے صنعتی کارکنوں کی بیوگان کے لیے بھی 3فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اسی طرح معذور ورکرز کا بھی فلیٹ الاٹمنٹ میں 2فیصد کوٹہ ہوگا۔پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر انڈسٹریل سٹیٹ قصور فیز ون میں الاٹمنٹ کی کارروائی کا آغاز کردیا، ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں صنعتی کارکنوں کو 720فلیٹ دیے جائیں گے۔ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی کارکنوں کے لئے گھر بیٹھے ویب سائٹ سے درخواست فارم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، فلیٹ الاٹمنٹ کے لئے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ و ساؤتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفتر سے بھی فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ضلع قصور کے صنعتی ورکرز کے لئے دو تہائی اور ضلع لاہور کے ورکرز کے لئے ایک تہائی ہاؤسنگ یونٹ کوٹہ مقررکیا گیا ہے، درخواستیں جمع کرانے کے لیے 8 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

11 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

11 hours ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

11 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

11 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

11 hours ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

11 hours ago