پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئرایڈمرل سہیل احمد عزمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے پاکستان رینجرزاورپاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزاراقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پاکستان رینجرزپنجاب کا دستہ مزاراقبال پرفرائض سے سبکدوش ہوکر رخصت ہو گیا۔گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔بعدازاں جنرل آفیسرکمانڈنگ میجر جنرل عاطف بشیر نے مزاراقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔جی اوسی لاہور میجر جنرل عاطف بشیر نےمزاراقبال پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے، وہ جرمنی بھی رہے۔شاعر مشرق علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے اپنا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا، ان کے افکار نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔واضح رہے کہ اقبال منزل میں علامہ اقبال کے زیرِاستعمال رہنے والی اشیاء کرسی میز، بیڈ، حقہ اور دیگر چیزیں آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فضائیہ کے چیف آف ائیر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں چینی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے اسٹرکچرل بینچ مارک کے تحت آئندہ بجٹ کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں ممکنہ امن معاہدے کی صورت میں…