اردو نیوز اپڈیٹس

مزار قائد پر گارڈ تبدیلی پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
یوم دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا .جس میں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے۔ایئر آفیسر کمانڈنگ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا. اس پریڈ میں 72 کیڈٹس پر مشتمل چاک و چوبند دستہ نے حصہ لیا جو 64 مرد اور 8 خواتین کیڈٹس پر مشتمل تھا۔پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزارِ قائد پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرکے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی جانب سے گارڈز کے فرائض سنبھالنے کی تقریب یومِ دفاع کے موقع پر بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور قومی جذبے کی تجدید کا منفرد اظہار ہے۔ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے بابائے قوم کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے گزشتہ سال بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ایک بار پھر اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کی۔ایئر وائس مارشل حسن فیصل نے کہا ہے کہ 1965 کی جنگ ہو یا معرکۂ حق، پاک فضائیہ نے ملکی سلامتی کو ہمیشہ اپنا عزم بنایا اور قوم کی امیدوں پر پوری اتری۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے ہاتھوں میں ہے اور ملکی خودمختاری و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر دور میں ملکی سلامتی کے دفاع کے لیے پرعزم رہی ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان کی فضائی حدود اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

یوم دفاع صدر وزیراعظم کا مسلح افواج کے غازیوں شہدا اور اہلخانہ کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے یوم دفاع پر…

20 hours ago

یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ 6 ستمبر یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج…

20 hours ago

یومِ دفاعِ و شہدا ملک بھر میں تقریبات خصوصی دعائیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں آج یومِ دفاع و شہداء ملی جوش و جذبے…

20 hours ago

خیبرپختونخوا میں جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک ہوئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق…

20 hours ago

روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق…

20 hours ago

ایران جنگ بڑی چیز نہیں یہ چھوٹے آلوؤں جیسی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی وہ…

20 hours ago