اردو نیوز اپڈیٹس

خیبرپختونخوا میں جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک ہوئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 سے 5 ستمبر کے دوران خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر 31 اگست اوریکم ستمبر کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران علاقے میں چھپے 10 خوارج ہلاک ہوئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک کیے گئے جبکہ کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں دو مختلف جھڑپوں میں مزید 4 خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے، علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کی جا رہی ہے، افغان طالبان حکومت مؤثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے، طالبان حکومت دہشتگرد تنظیموں کو اپنی سرزمین کے استعمال سے روکنے میں ناکام ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

یوم دفاع صدر وزیراعظم کا مسلح افواج کے غازیوں شہدا اور اہلخانہ کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے یوم دفاع پر…

20 hours ago

یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ 6 ستمبر یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر مسلح افواج…

20 hours ago

یومِ دفاعِ و شہدا ملک بھر میں تقریبات خصوصی دعائیں

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں آج یومِ دفاع و شہداء ملی جوش و جذبے…

20 hours ago

مزار قائد پر گارڈ تبدیلی پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے

پاکستان نیوز پوائنٹ یوم دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی…

20 hours ago

روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق…

20 hours ago

ایران جنگ بڑی چیز نہیں یہ چھوٹے آلوؤں جیسی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی وہ…

20 hours ago