اردو نیوز اپڈیٹس

مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگوں کے نتیجے میں ہونے والی ماحولیاتی تباہی کی مذمت کرے، غزہ اور خطے کے دیگر علاقوں میں جنگوں نے قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچایا ہے.جس کے اثرات سرحدوں تک محدود نہیں رہتے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بات آرمینیا میں منعقدہ ایک عالمی ماحولیاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک تھے۔مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ خطے میں جارحانہ جنگوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو ’ماحولیاتی نسل کشی‘ قرار دیا جانا چاہیے اور عالمی سطح پر اس کی مذمت ہونی چاہیے۔ایرانی صدر کے مطابق جنگوں کے ماحولیاتی اثرات ایک ملک تک محدود نہیں رہتے. اس لیے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ اقدامات اور حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر علاقوں میں تنازعات کے انسانی اور ماحولیاتی اثرات عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

باہمی معاہدہ اور مکہ دفاعی اتحاد پاک سعودی عرب تعلقات میں تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی…

2 hours ago

شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ شہیدِ مِلّت، نوابزادہ لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی آج منائی…

2 hours ago

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان نےکہا ہے کہ امن کےعزم کو پاکستان…

2 hours ago

گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر نام لیے کہا ہے کہ…

2 hours ago

امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کرے گا ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے…

2 hours ago

اکتوبر میں ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے 20 حملے ناکام بنائے سعودی اتحادی افواج

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا…

3 hours ago