اردو نیوز اپڈیٹس

مشرق وسطیٰ کے ممالک کو بیرونی مداخلت مسترد کرنی چاہیے چینی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو بیرونی مداخلت مسترد کرنی چاہیے۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشرق وسطیٰ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں نئے سکیورٹی ڈھانچے کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے۔ اور مشرق وسطیٰ کے عوام کو اپنے معاملات کا خود مالک ہونا چاہیے جبکہ خطے کے ممالک کو بیرونی مداخلت مسترد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے بنیادی مسائل میں شامل ہے اور اسے نظرانداز یا پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیئے۔سمندری راستوں کے حوالے سے چینی صدر نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ مل کر عالمی بحری راستوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔ بیرونی طاقتوں کو دوہرا معیار ترک کر کے اقوام متحدہ کے مؤثر کردار کی حمایت کرنی چاہیے۔ملاقات میں چین اور مصر نے مشترکہ سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے یکم ستمبر کو ایران کے فوجی اہداف پر حملوں کا تازہ مرحلہ مکمل کر لیا۔سینٹ کام کے مطابق حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے فضائی دفاعی مراکز، ریڈار نظام، بحری تنصیبات اور اثاثوں، بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت اور مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں اور امریکی فوجیوں کے خلاف پاسداران انقلاب کی حالیہ مبینہ کارروائیوں کے بعد کی گئی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

لندن میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات اہم پیغام بھی پہنچایا

پاکستان نیوز پوائنٹ لندن میں صدرآصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم…

9 hours ago

پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے…

9 hours ago

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں نئے مقامی حکومتوں کے نظام کی…

9 hours ago

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو مردہ یا غیرمؤثر قرار دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے اسلام آباد مفاہمتی…

9 hours ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی منڈیوں میں مسلسل…

9 hours ago

ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملے اردن میں…

9 hours ago