اردو نیوز اپڈیٹس

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر اجلاس ہوا جس میں پاکستان نے بھی شرکت کی۔نائب وزیراعظم ن و وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور کہا مصنوعی ذہانت کے ڈیزائن، ترقی اور استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اورکنٹرول برقرار رہنا چاہیے۔مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ فوجی شعبے میں غلط اندازوں اور مختصر وقت میں فیصلوں کے خطرات سے نمٹنےکے لیے احتیاط اور اعتماد سازی ضروری ہے، اے آئی کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے نام پر ٹیکنالوجی تک رسائی محدود نہیں ہونی چاہیے، مصنوعی ذہانت کی حکمرانی کے لیے اقوام متحدہ کے تحت جامع اور نمائندہ فورمز ضروری ہیں، جنیوا میں اقوام متحدہ کے پہلے گلوبل ڈائیلاگ آن اے آئی گورننس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا، پاکستان مصنوعی ذہانت کے عالمی تعاون، عالمی اے آئی تقسیم ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، مصنوعی ذہانت تک مساوی رسائی امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے، پاکستان عالمی مصنوعی ذہانت تعاون تنظیم WAICO کا بانی رکن ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…

2 hours ago

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…

2 hours ago

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…

2 hours ago

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…

2 hours ago

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…

2 hours ago

سعودی عرب کا حوثیوں کے 6 بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب نے جمعرات کو یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے…

2 hours ago