اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے وزیر اطلاعات عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے 23 ستمبر کو افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے، ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرونز لانچ اور ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے 23 ستمبر کو افغان سرزمین سے ڈرونزسے دانستہ اورغیرقانونی دراندازی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور جارحیت کا سنگین اور ناقابل قبول اقدام ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے تمام درانداز ڈرونز کا سراغ لگا کر انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا، افغان سرزمین سے ڈرونز حملے کی کوشش مکمل طور پر ناکام بنا دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے ۔ افغانستان میں جہاں سے یہ ڈرونز لانچ اور ذخیرہ کیے جا رہے تھے، انہیں نشانہ بنایاگیا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ حملے دانستہ، درست، متناسب، محدود اور صرف شناخت شدہ فوجی اہداف تک محدود رہے، ان مقامات کو نشانہ بنایا جو پاکستان پر کیے جانے والے حملوں سے براہِ راست منسلک تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے حملےخواہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ہوں یا خود افغان طالبان حکومت کی طرف سے قبول یابرداشت نہیں کریں گے، پاکستان کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان حکومت فوری طور پر پاکستان کے خلاف تمام دشمنانہ سرگرمیاں بند کرے، افغان طالبان حکومت افغان سرزمین سےسرگرم دہشت گرد عناصر کیخلاف مؤثراورمستقل کارروائی کرے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور علاقائی امن، مذاکرات اور تعمیری روابط کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کے اس عزم کو کمزوری یا دشمنانہ اقدامات کو لامحدود برداشت کرنے کی علامت نہیں سمجھا جانا چاہیے، پاکستان اپنی خودمختاری ، علاقائی سالمیت اورشہریوں کا تحفظ پوری قوت سے کرے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی جانب سے کسی بھی مزید اشتعال انگیز اقدام کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن اصلاحات کا عمل آگے بڑھائیں گے وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…

2 hours ago

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…

2 hours ago

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کا آغاز آج سے کر رہے ہیں ڈی جی پیمرا کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…

2 hours ago

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…

2 hours ago

ایف بی آئی پر بڑا سائبر حملہ انٹیلی جنس اہلکاروں کا حساس ڈیٹا لیک

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…

2 hours ago

سعودی عرب کا حوثیوں کے 6 بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب نے جمعرات کو یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے…

2 hours ago